ذاتی معلومات عدالت کودینے سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہوگی:مائیکرو سافٹ

ذاتی معلومات عدالت کودینے سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہوگی:مائیکرو سافٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت کی طرف سے صارفین کی ذاتی معلومات حکومت اورعدالت کے حوالے کرنے کے حکم سے ان کے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مائیکرو سافٹ کمپنی نے عدالت میں کہا ہے کہ آئرلینڈ میں موجود”کلاوڈ“ سرور کا ڈیٹا غیرمحفوظ ہوجائیگا اور یہ کمپنی پالیسی کے بھی خلاف ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت اس فیصلے کو واپس لے کیونکہ اس سے کروڑوں صارفین متاثر ہونگے۔ واضح رہے کہ امریکی عدالت نے اپریل میں ایک عدالتی کارروائی کے دوران کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا عدالت کو مہیا کریں تاکہ تفتیش کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -