مشتاق اجمل کی گرفتاری قابل مذمت ہے :یاسین ملک

مشتاق اجمل کی گرفتاری قابل مذمت ہے :یاسین ملک

 سرینگر(کے پی آئی)لبریشن فرنٹ چئیرمین یاسین ملک نے فرنٹ کے نائب چیئرمین مشتاق احمد اجمل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک الیکشن ریلی کے نام پر جس طرح سے پوری وادی کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا تھا وہ قابل مذمت ہی۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ کے نائب چیئرمین مشتاق اجمل جنہیں کل علی الصبح پولیس نے بٹہ مالو سے گرفتار کرلیا ہے کی گرفتاری اسی پولیس کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت پولیس نے الیکشن کے ڈرامے کو کامیاب کرنے کیلئے اب تک قریب پوری جے کے ایل ایف قیادت کو پابند سلاسل کردیا ہی۔

مزید : عالمی منظر