چین میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 8 افراد کو سزائے موت کی سزا

چین میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 8 افراد کو سزائے موت کی سزا

 بیجنگ(آن لائن)چین کی ایک عدالت نے صوبہ ژن جیانگ میں دہشتگردی کے جرم میں اٹھارہ مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔ یہ لوگ تیس اپریل اور بائیس مئی کو چین کے مختلف مقامات پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔ عدالت نے آٹھ افراد کو سزائے موت جبکہ دیگر افراد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرموں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مزید : عالمی منظر