مودی کی آمد پرہمہ گیر ہڑتال بھارت کیلئے چشم کشا ہے ‘ سید علی گیلانی

مودی کی آمد پرہمہ گیر ہڑتال بھارت کیلئے چشم کشا ہے ‘ سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرینگر(کے پی آئی) حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے مودی کی آمد پر مکمل ہڑتال پر جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتال بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف ایک واضح، پرامن اور پروقار ریفرنڈم ہے۔ ہڑتال سے جموں کشمیر کے مکمل ہڑتال میں بھاجپا کی انتخابی ریلی کے خلاف جملہ حریت پارٹیوں نے کشمیر بندھ کی کال دی تھی جبکہ شہر سرینگر میں ہونے والی الیکشن ریلی کے پیش نظر پورے شہر میں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔شہر سرینگر کے تمام علاقوں میں پورے دن سناٹا چھایا رہا جبکہ ہڑتال اور سخت ترین سیکورٹی کے چلتے تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پرکسی بھی طرح کے ٹرانسپورٹ کی کوئی نقل و حرکت نہیں رہی حتی کہ سوموار کے روز آٹوبھی سڑکوں پر چلتے دکھائی نہیں دیئے ۔ سرینگر شہر کو وادی کے دیگر اضلاع سے ملانے والی تمام شاہراہوں پر بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات رکھے گئے تھے جبکہ شہر کے شمالی اورجنوبی دروازے واقع پارمپورہ اور پانتھ چوک کے نزدیک پولیس اور فورسز نے رکاؤٹیں کھڑی کرنے کیلئے خار دار تاریں بچھا رکھی تھیں اور یہاں گزرنے والی صرف ان گاڑیوں کو آسانی کے ساتھ معمولی پوچھ تاچھ کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی تھی جن میں سوار لوگ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھاجپا کی طرف سے منعقدہ الیکشن ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔ ہڑتال کال کے پیش نظر شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں روز مرہ کی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔شوکت ڈار پلوامہ، سید اعجاز ترال،ملک عبدالسلام اننت ناگ، خالد جاوید کولگام نے بتایا ہے کہ جنوبی کشمیر میں ہڑتال کا مکمل اثردیکھنے کو ملا، اور تمام اضلاع میں نہ صرف کاروباری زندگی، بلکہ ٹرانسپورٹ کی آمد رفت بھی متاثر رہی۔بڈگام میں ہڑتال کا جزوی اثر رہا، البتہ ٹرانپورٹ متاثر رہا۔ وادی میں احتجاجی ہڑتال سے نہ صورف سکول اور کالج بلکہ سرکاری دفاتر میں بھی کام کاج متاثر رہا اور کاروباری ادارے بھی بند رہے۔ حریت کانفرنس کے تینوں دھڑوں اور لبریشن فرنٹ نے مکمل ہڑتال کرنے پر عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فقید المثال احتجاجی ہڑتال کر کے کشمیری عوام نے ہندوستان کی سیاسی قیادت اور پوری عالمی برادری پر پھر یہ واضح کر دیا کہ کشمیری قوم اپنی مبنی بر حق جدوجہد سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوگی ۔

مزید :

عالمی منظر -