گزشتہ 13 برسوں کے دوران ملیریا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے،عالمی ادارہ صحت

گزشتہ 13 برسوں کے دوران ملیریا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ...

 نیویارک(آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 13 برسوں کے دوران ملیریا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2000ئتا 2013ء ملیریا کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سنتالیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ملیریا کے ممکنہ خطرے میں مبتلا ستانوے میں سے تیرہ ممالک میں ملیریا کا کوئی بھی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر