انگلینڈ میں ڈرامہ کرنےوالی ٹیم کے فنکار آج لاہور واپس پہنچیں گے

انگلینڈ میں ڈرامہ کرنےوالی ٹیم کے فنکار آج لاہور واپس پہنچیں گے

لاہور (این این آئی) انگلینڈ میں ڈرامہ کرنے والی ٹیم کے فنکار آج لاہور واپس پہنچیں گے ۔ انگلینڈ جانے والے فنکاروں میں سخاوت ناز ، ساجن عباس ، سلیم البیلا ، پرویز خان ، ندا چوہدری ، آفرین اور قسمت بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ان فنکاروں نے دو ہفتے تک انگلینڈ کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامہ ” خبرناک “ میں پرفارم کیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجن عباس لاہور واپسی پر ایک روز آرام کرنے کے بعد فیصل آباد میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے جائیں گے ۔جبکہ دیگر فنکار جمعہ سے شروع ہونے والے مختلف ڈراموں میں اداکاری کریں گے ۔

مزید : کلچر