عمیر لغاری نے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منائی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عمیر لغاری نے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منائی جس میں ڈایریکٹر اشعراصغر،حسن سومرو،جویریہ سعود،سعود قاسمی اور سارہ سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عمیر لغاری کا کہنا تھا کہ دوستوں نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی سے میری خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔ڈائریکٹر اشعر اصغر کا کہنا تھا کہ مصروف زندگی میں ایک دوسرے کی خوشیوں کے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہے اس لئے ہم سب دوستوں نے مل کر اس چھوٹی سے سرپرائز پارٹی کااہمتام کیا ہے۔