اداکارہ ایش خان بھی کراچی منتقل
لاہور(فلم رپوٹر)اداکارہ ایش خان بھی کراچی منتقل ہوگئی ہیں جہاں انہیں پروڈیوسر احسن خان اور معراج الدین کے سٹ کام”کیفے بک بک“ میں اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیاجس کے ڈائریکٹر ثاقب خاں اور اس کی کاسٹ میں دانش نواز،عدنان شاہ ٹیپو،عروسہ قریشی اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔ ایش خان نے بتایا کہ یہ ایک ایسے کیفے کی کہانی ہے جس میں مخلتف کردار آتے جاتے رہتے ہیں۔ مین اس میں ایک فلمسٹار کا کردار کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ایش خان نے کہا کہ لاہور میں ٹی وی پروڈکشن بہت کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے مجھے بھی کراچی منتقل ہونا پڑا۔