پاکستان کے کسی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں‘ مدیحہ افتخار

پاکستان کے کسی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں‘ مدیحہ افتخار
پاکستان کے کسی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں‘ مدیحہ افتخار

  

لاہور (این این آئی ) اداکار مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کو پرموٹ کیاجائے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ نے خاص طور پر ٹی وی انڈ سٹری کی ترقی و بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب پڑھے لکھے اوراچھے گھرانوں سے لڑکیاں اور لڑکے شوبز کی طرف مائل ہورہے ہیں جوبڑی خوش آئند بات ہے ۔ مدیحہ افتخار نے کہا کہ ا ن دنوں جو میرے ٹی وی ڈرامے آن اےئرہیں ان میں فاصلوں کے درمیان ،ہم ستارے ،تیر ا وہ پہلا پیار شامل ہیں اور ان میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینئرز اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں جو میری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

مزید : کلچر