ملکہ ترنم نورجہاں کی 14ویں برسی کے حوالے سے تقریب کل ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)ملکہ ترنم نورجہاں کی 14ویں برسی کے حوالے سے تقریب کل الحمراہال نمبرایک میںہوگی ۔جس میں محفل موسیقی کاانعقادکیاجائے گا۔تقریب کااہتمام قاضی آرٹ اینڈکلچرفاﺅنڈیشن نے کیاہے جس کے منتظم خاورقاضی اورحافظ اشفاق احمدہیں۔تقریب میں ملک کی نامورگلوکارائیں ملکہ ترنم کے مشہورگیت پیش کریں گی جبکہ اداکارائیں ان کے گیتوں پررقص کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔تقریب میں معروف اداکارائیں اوراداکارملکہ ترنم کے فن اوران کی نجی زندگی کے حوا لے سے گفتگوکریں گے۔منتظمین کاکہناہے کہ وہ 13برس سے نورجہاں کی یادمیںتقریب کاانعقادکررہے ہیں۔
اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیںگے۔نورجہاںنے فنی کی شمع جلائی اس روشنی آج تک قائم ودائم ہے ۔