اداکارہ ثناءکو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

اداکارہ ثناءکو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا
اداکارہ ثناءکو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

  

لاہور( این این آئی) اداکارہ ثناءکو ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے فوڈ بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے فلمسٹار ثناءکو اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے جس کا معاہدہ طے ہو چکا ہے اور اس حوالے سے 27دسمبر کو کراچی میں پریس کانفرنس کی جائے گی اور اسی پریس کانفرنس میں ثناءاپنی شوبز سرگرمیوں کے بارے میں بھی میڈیا کو آگاہ کریں گی جبکہ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس کمپنی کے ساتھ منسلک ہونے کی بہت خوشی ہے اور میںاپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی پوری کوشش کروں گی۔

مزید : کلچر