واشنگٹن‘ چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
واشنگٹن(آن لائن)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی علاقے \"گیتھر برگ\" میں چھوٹا طیارہ ایک مکان پر گر کر تباہ ہوگیا ، فیڈرل ایوی ایشن حکام کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل ایک چھوٹا طیارہ مونٹگومری ایئرپورٹ سے تقریبا ایک میل کے فاصلے پر تھا، اور لینڈنگ کی تیاری کررہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد جبکہ گھر میں موجود تین افراد ہلاک ہوئے۔ ایوی ایشن حکام حادثے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔