وی ایف ایس پاکستانیوں کا معاشی طور پر قتل کر رہی ہے‘محمد رضوان ظاہر

وی ایف ایس پاکستانیوں کا معاشی طور پر قتل کر رہی ہے‘محمد رضوان ظاہر
وی ایف ایس پاکستانیوں کا معاشی طور پر قتل کر رہی ہے‘محمد رضوان ظاہر

  

پریٹوریا(ندیم شبیر سے) سینئر نائب صدر پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن پریٹوریا محمد رضوان قاہر نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (وی ایف ایس) کا ساؤتھ افریقہ میں کام شروع کرنے سے 8ماہ پہلے ہم لوگوں نے پاکستان ہائی کمیشن کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اب جب یہ مصیبت ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ بن چکی ہے اب یہ معاملہ ان لوگوں تک آہستہ آہستہ پہنچنا شروع ہو گا ۔رضوان ظاہر نے مزید کہا کہ ہم لوگ وقت سے پہلے کبھی نہیں سوچتے اور بعد میں سارا معاملہ کمیونٹیوں کے سر پر ڈال دیتے ہیں۔(وی ایف ایس) اصل میں پاکستانیوں کا معاشی طور پر قتل کر رہی ہے اور ہم لوگوں کو کمزور بنا رہی ہے اس وقت ہزاروں لوگوں کی فائلیں کینسل ہو چکی ہیں اور ہزاروں کو اپیل لیٹر د دیئے گئے ہیں اس ادارے کا مقصد ہی پاکستان کو معاشی جھٹکا دینا ہے رضوان ظاہر نے کہا کہ ہم لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں اور اگر حکومت پاکستانی بھائیوں کے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہے اور اگر حکومت نے اس معاملے کو فی الفور حل نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

مزید : عالمی منظر