ہملٹن،ورلڈکپ2015کی میزبانی 14 شہر کریں گے
ہملٹن( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 2015 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی 14 شہر کریں گے ۔ آئی سی سی نے اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دی ہے ۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مطابق ورلڈ کپ تیاریاں روزہ شور سے جاری ہیں ۔ ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 مارچ 2015 کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچ سے ہوگا ۔ ورلڈ کپ کے کوائرٹر فائنلز 18 ،19 ،20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 24 اور 26 مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے جن شہروں کو دی گئی ہے ان میںایڈیلیڈ، آکلینڈ، برسبین، کرائسٹ چرچ، کینبرا ، ڈنیڈین، ہملٹن، ہوباٹ، نیپئر، میلبورن، نیلسن، پرتھ، سڈنی اور ویلنگٹن شامل ہیں ۔