چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان آخری لیگ میچ بھی نہ جیت سکا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان آخری لیگ میچ بھی نہ جیت سکا

بھونیشور( نیٹ نیوز) چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والا اپنا تیسرا میچ بھی قومی ہاکی ٹیم  3-0گول سے ہار گئی پاکستانی کھلاڑی ایک مرتبہ دوبارہ میچ کے دوران دباﺅ میں نظر آئی اور عمدہ کھیل پیش نہ کرسکی اس سے قبل اس کو بیلجئم اور انگلینڈ کی ٹیموں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس میچ کے بعد اب قومی ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ایونٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں انگلینڈ اور بیلجیئم کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن نے جرمنی کو 3-0 سے شکست دیدی پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے ٹیم کی شکست پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی