سعید اجمل نے دوبارہ باولنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا

سعید اجمل نے دوبارہ باولنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور میں دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ۔سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک ماہ سے زائد باو¿لنگ ایکشن میں درستگی کے لئے پریکٹس کرنے کے بعد پی سی بی نے سعید اجمل کو باﺅلنگ ایکشن کی جانچ کے لئے دوبارہ انگلینڈ بھیجا۔جہاں ایک مرتبہ پھر ان کے بازو میں خم پندرہ ڈگری سے زائد آیا ہے۔ پی سی بی نے سعید اجمل کو وطن واپس بلا کر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی مزید پریکٹس کرنے کی ہدایت کی۔سعید اجمل نے قذافی اسٹیڈیم میں دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ اور وہ پرامید ہیں کہ وہ جلد اپنا باو¿لنگ ایکشن درست کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی