مائیکل کلارک ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

مائیکل کلارک ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

ایڈیلیڈ ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کے دوران انہیں اچانک کمر کی تکلیف شروع ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی ناصرف اس ٹیسٹ بلکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ مائیکل کلارک کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا گیا تھا، گزشتہ روز ایڈیلیڈ، اوول میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں وہ دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں، 60 رنز پر ناقابل شکست کلارک کو ایشانت شرما کی شارٹ گیند کھیلنے کی کوشش میں کمر کی شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ ٹیم ڈاکٹر پیٹر برکنر اور ٹیم فزیو ایلیکس کنٹورس سے مشاورت کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی