قومی ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی

قومی ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ ...

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی جوڈو ٹیم 8ویں ایشین کیڈٹ اور 15ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کی صبح ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کو پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل رانا شجاعت علی اور سیکرٹری مسعود احمد خان نے بے نظیربھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مسعود احمد خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ 11 سے 14 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی اور 2 افیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں افتخار احمد 55کلو گرام کیٹیگری اور صہیب 60کلو گرام مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی