کمارسنگاکاراکا سرے کاونٹی سے معاہدے کا امکان

کمارسنگاکاراکا سرے کاونٹی سے معاہدے کا امکان

کولمبو( نیٹ نیوز ) سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کاربیٹسمین کمارسنگاکارا انگلش کاونٹی سرے سے معاہدہ کریں گے۔ کمارا سنگاکارا انگلش ٹیم کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کی جگہ لیں ،جنھیں بورڑ سے اختلافات پر ٹیم سے باہر کردیاگیا تھا۔ کیون پیٹرسن کا سرے سے معاہدہ رواں سال اگست میں ختم ہوگیاتھا جس کے بعد وہ بگ بیش کی ٹیم میلبورن اسٹارزاور ویسٹ انڈیز پریمئر لیگ کی ٹیموں سے معاہدہ کرچکے ہیں۔ کمار سنگاکاراانگلش کاو¿نٹی میں اسے قبل واروک شائر اور ڈرہم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی