چیمپئنز ٹرافی،ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سابق ہاکی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کی چپمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر اظہار تشویش کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے نہایت ناقص کارکردگی کامظاہر ہ کیا ٹیم کی جیت کے دعوئے کئے جارہے تھے لیکن کارکردگی سے مایوسی ہوئی سمیع اللہ اور نوید عالم نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن ٹیم کی اس ناقص کارکردگی کی ذمہ دار ہے اور ان کے ٹیم کی جیت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں اس ایونٹ میں ہم نے سوچا نہ تھا کہ ٹیم اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی شائقین بھی مایوسی کا شکار ہیں ٹیم مسلسل دباﺅ میں نظر آئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ کےلےءکوئی تیاری ہی نہ کی ہوئی ہوں ۔