گریژن گالف ٹورنامنٹ،گالفر مجاہد انور ہول ان ون کے فاتح
لاہور( سپورٹس ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی جانب سے لاہور میں منعقدہ آل پاکستان گریژن گالف ٹورنامنٹ کے ہنڈ ا سٹی اسپائر1.5 ایل ہول ان ون ایونٹ کو سپانسر کیا گیا تین روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چار سو کے قریب نمایاں گالفرز نے شرکت کی اس موقع پر ہنڈا اٹلس کارز کی طرف سے ہنڈا کاررز کا ڈسپلے بھی کیا گیا تھا ٹورنامنٹ کے شرکاءاوروزیٹرز نے اس ڈسپلے میں نمایاں دلچسپی لی اس ٹورنامنٹ میں سینئر گالفر مجاہد انور نے سنگل شاٹ کے ذریعے ہول نمبر16 میں بال ڈال کر ہول ان ون کے فاتح کی حیثیت سے ہنڈا اٹلس کاررز کی جانب سے سپانسرز کی گئی ہنڈا سٹی اسپائر1.5 ایل جیتی اختتامی تقریب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل نوید زمان نے ہول ا ن ون کے فاتح کھلاڑی کو ہنڈا سٹی اسپائر کی چابی دی۔