آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف 354رنز بنا لیے

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف 354رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    ایڈیلیڈ ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر354 رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 145 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ محمد شامی اور ورن ایرن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ایڈیلیڈ، اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے لیگ سپنر کرن شرما کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔ ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 50 رنز کا آغاز فراہم کیا، کرس راجرز آسٹریلیا کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کی گیند پر شیکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ 88 پر آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گر گئی جب شین واٹسن 14 رنز بناکر ورن ایرن کا نشانہ بن گئے۔ اس کے بعد وارنر اور مائیکل کلارک کے مابین 118 رنز کی شراکت قائم ہوئی ڈیوڈ وارنر نے دسویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور 145 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد کرن شرما کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ 345 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ گر گئی جب شان مارش 41 رنز بناکر ورن ایرن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ نیتھن لائن 3 اور بریڈ ہیڈن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، دونوں کو محمد شامی نے آﺅٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنا لئے۔ سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ورن ایرن نے دو، دو جبکہ ایشانت شرما اور کرن شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔