بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ، ہیوز کوخراج عقیدت پیش کیا گیا
ایڈیلیڈ ( نیٹ نیوز) بھارت آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل آنجہانی بلے باز فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فلپ ہیوز کو میچ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔ کسی نے چھکا لگایا نہ ہی کوئی سنچری کر کے لوٹا لیکن ایڈیلیڈ گراو¿نڈ پھر بھی تالیوں سے گونجنے لگا، آنجہانی نوجوان بلے باز فلپ ہیوز کو میچ سے قبل زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، فلپ ہیوز کی یاد میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تماشائی دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔مرنے کے بعد بھی فلپ ہیوز کو ٹیسٹ اسکواد میں شامل کیا گیا، میچ شروع ہوا تو آسٹریلین ٹیم کا ہر کھلاڑی فلپ ہیوز کا ٹیسٹ کیپ نمبر سینے پر سجائے میدان میں اترا۔ آسٹریلین بلے باز گذشتہ ماہ ڈومیسٹک میچ میں باو¿نسر لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔