نیوزی لینڈ کے ولیمسن اورسینانایاکے کو باﺅلنگ کی اجازت مل گئی
دبئی( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور سری لنکن آف اسپنر سچتھرا سینانایاکے کو باﺅلنگ کی اجازت دے دی۔آئی سی سی کے مطابق پابندی کے شکار دونوں بولروں نے ٹیسٹ کلئیر کرلیا ہے اور دونوں بولروں کے بازوو¿ں کا خم 15 ڈگری کے درمیان آچکا ہے جس کے بعد اب دونوں بولرز عالمی کرکٹ میں بولنگ کے لئے اہل ہوچکے ہیں۔ سری لنکن آف اسپنر سینانایاکے کو رواں سال جولائی میں مشکوک بولنگ ایکشن کے شبہ کے باعث بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے پارٹ ٹائم آف اسپنر پرڈومسٹک میچ کے دوران مشکوک ایکشن رپورٹ ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔