اینڈریوسائمنڈزکو کوئنزلینڈانڈر 19ٹیم کا کوچ مقررکردیا

اینڈریوسائمنڈزکو کوئنزلینڈانڈر 19ٹیم کا کوچ مقررکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئنزلینڈ( نیٹ نیوز)آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اینڈریو سائمنڈز کو کوئنزلینڈ کی انڈر 19ٹیم کا کوچ مقررکردیاگیا۔ سائمنڈز آسٹریلیا کے انڈر 19کے ڈومیسٹک کپ میں کوئنزلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ کوئنزلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ وک ولیم کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز نوجوان ٹیم کی تربیت کے خواہاں تھے اس لیے جیسے ہی ہمارے پاس موقع آیا تو انھیں اس کوچنگ کی پیش کش کی۔
کوئنزلینڈ انڈر19 ٹیم میں آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی ویم ہیزلیٹ کو کپتان مقررکیا گیاہے۔