سری لنکا اور انگلینڈ آ ج پانچویں ون ڈے میں مدمقابل

سری لنکا اور انگلینڈ آ ج پانچویں ون ڈے میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پالیکلے( نیٹ نیوز )سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا 5 واں میچ آج بدھ کو کھیلا جائے گا ۔ سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 3-1 سے برتری حاصل ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا 5میچ دن دو بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ 2 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت اینگلو میتھوز کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کی قیادت السٹر کک کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چھٹا میچ 13 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ آخری اور 7 واں میچ 16 دسمبر سے شروع ہوگا ۔ دورہ سری لنکا کے دوران انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے علاوہ ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز نہیں کھیلے گی ۔