کینیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آج لاہور پہنچے گی

کینیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آج لاہور پہنچے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           لاہور( سپورٹس رپورٹر)کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے آج صبح قطر ائرویز کے ذریئے پاکستان پہنچے گی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںپانچوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔پہلا ون ڈے 13دسمبر دوسرا ون ڈے 15دسمبر ،تیسرا ون ڈے 16دسمبر ،چوتھا ون ڈے 18دسمبر اور پانچواں ون ڈے 20دسمبر کو کھیلا جائے گا۔21دسمبر کو ٹیم اپنے وطن واپس روانہ ہوجائے گی سیریز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین و ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ تمام میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے ۔میچ 45 اوورز پر مشتعمل ہوگا ۔ افغانستان کے بعد دوسری انٹرنیشنل ٹیم کینیا ہے جو کہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔کینیا کے خلاف سیریز چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلہ کی کڑی ہے اور مستقبل میں مذید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔کینیا کی ٹیم کے عہدیداران دس سمبر کو دو بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ گیارہ اور 12دسمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 13دسمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔ سیریز کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔