ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کےلئے حتمی ٹیم کا اعلان

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کےلئے حتمی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملائیشیا میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیئن جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کےلئے حتمی 5 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایشیئن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ فہیم گل کی زیرنگرانی ہونے والے ٹرائلز میں 5 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں طیب اسلم ، علی بخاری، عاصم ، اسرار اور عباس شوکت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ایشیئن جونیئر سکواش چیمپئن شپ آئندہ سال 28 جنوری سے 3 فروری تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔