ملائیشیا نے فٹبال مداحوں کی بدتمیزی پر ویت نام سے معافی مانگ لی

ملائیشیا نے فٹبال مداحوں کی بدتمیزی پر ویت نام سے معافی مانگ لی

کوالالمپور( نیٹ نیوز)ملائیشیا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان خیری جمال الدین نے ایشین فٹ بال فیڈریشن سوزوکی کپ کے سیمی فائنل میں ویت نام کی ملائیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد تماشائیوں کی جانب سے مہمان مداحوں کے ساتھ بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔ ایشین فٹ بال فیڈریشن سوزوکی کپ کا سیمی فائنل مہمان ٹیم کوالالمپور اور ویت نام کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں ویت نام نے 1۔2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ویت نام کی کامیابی کے بعد ملائیشین تماشائیوں نے ویت نام کے مہمان مداحوں پر بوتلیں پھینکی اور مداحوں کے ساتھ جھگڑنے کی کوشش کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی