ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ کیلئے 30رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان
کنگسٹن ( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 30رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 30رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیاہے۔اعلان کردہ 30رکنی سکواڈ میں سلیمان بین ، کارلوس براتھ ویٹ،ڈیرن بریوو،ڈیویان بریوو، جوناتھن کارٹر، شیلڈن کوٹریل،میگوئیل کمنز، نارسنگھ دیونرائن، آندرے فلیچر،کرس گیل،جیسن ہولڈر،عمران خان،لیوئن جانسن،ایوئن لوئیس ،نتیکتا ملر،مارکینو مینڈلی،سنیل نرائن، ایشلے نرس ، کینوری پیٹرز،ویر سیمی پرمال،کیرون پولارڈ، دنیش رامدین،کیمار روچ،آندررے رسل،ڈیرن سیمی، مارلون سیموئلز،لینڈل سیمنز، ڈیوئن سمتھ،ڈیون سمتھ اور جیروم ٹےلرشامل ہیں۔