مشکوک باﺅلنگ ایکشن ، محمد حفیظ کو واپس وطن بھیجے جانےکا امکان
لاہور( سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آل راو¿نڈر محمد حفیظ پر پابندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واپس وطن بھیجے جانے کا امکان ہے ۔آئی سی سی نے حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں باو¿لنگ کرنے سے روک دیا تھا۔نومبر کے اوائل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ابو ظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔بعد میں حفیظ کا انگلینڈ میں ایک بائیو مکینک ٹیسٹ بھی ہوا جس میں 34 سالہ سٹار آل راو¿نڈر ناکام رہے۔