آئی ایس او ڈویژنل مسﺅلین کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فروری میں کرے گی، سرفراز علی

آئی ایس او ڈویژنل مسﺅلین کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فروری میں کرے گی، ...

اہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباءکے ایک وفد سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ڈویژنل مسﺅلین کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فروری میںکرے گی جس میں ملک بھی کے ڈویژنل عہدیدران شرکت کریں گے اس کے علاوہ ملک بھر میں تمام یونٹس میں مصباح الہدیٰ ورکشاپس بھی منعقد کی جائے گی ورکشاپس مسﺅلین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کریں گی ورکشاپس میں کالجز اوریونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی، فکری،تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی مضبوطی کا باعث بنے گی انہوں نے مزید کہا معاشرے کو صالح نوجوانوں کی ضرورت ہے مغرب کی اندھی تقلید نے آج کی نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے تک پہنچ دیا ہے جہاں سے دور تک نجات کا راستہ نظر نہیں آتا معاشرے کو جہالت کا اندھیرے سے نکال کر تعلیمات قرآن و انبیاءسے روشناس کروایا جائے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے آئی ایس او نے رواں سال کو تجدید عہد سال قرار دیا تاکہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4