پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام شعبہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور اور چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم) کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار بروز بدھ (آج)صبح10بجے سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز الرازی ہال میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور پنجاب خلیل طاہر سندھو، قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ممبران پنجاب اسمبلی، سی آر ایم کے نمائندگان ، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅ طالبات شرکت کریں گے ۔