پر امن احتجاج ہر جماعت کا آئینی حق ہے، میاں محمد منیر
لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما میاں محمد منیر نے پارٹی کے دیگر عہدیدارن و کارکنان کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکن کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس وقت پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے دنیا کا کوئی بھی قانون پر امن احتجاج کو روکنے کا حق نہیں دیتا ،گلو بٹوں کے ذریعے پرامن لوگوں کے احتجاج پر فائرنگ کرنا ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے
پر امن احتجاج ہر جماعت کا آئینی حق ہے ہم اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ریاستی جبر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔