گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ کے طلباءاور اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنا ن
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ قلعہ لچھمن سنگھ‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ہائی فےلڈ کالج‘ آخری منٹ سٹاپ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘سٹی اکےڈمی‘شالےمار روڈ‘لاہور‘احسن گرامر گرلز ہائی سکول‘ شالےمار ٹاﺅن‘لاہور‘گورنمنٹ اسلم جونےئر ماڈل پرائمری سکول‘ سےکٹرB-II‘ ٹاﺅن شپ‘ لاہور‘گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکولB-I-Sٹاﺅن شپ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ‘ قائد اےجوکےشن سکول سسٹم‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد587تھی ۔