ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تھیسز ورک پر مشتمل بوٹینیکل ماڈل نمائش

ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تھیسز ورک پر مشتمل بوٹینیکل ماڈل نمائش

لاہور (پ ر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام طلباءکے تھیسز ورک پر مشتمل بوٹینیکل ماڈل نمائش کا انعقاد ٹاﺅن شپ کیمپس میں کیا گیانمائش کا افتتاح ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین نے کیا جبکہ فیکلٹی ممبران اوراساتذہ سمیت طلباءو طالبات کی ایک کثیر تعداد نے نمائش کا دورہ کیاماحولیاتی مسائل کے عنوان پر مبنی نمائش میں قریباً ایک ہزار سے زائد فن پارے،گراف اور ماڈلز رکھے گئے تھے جنہیں طلباءنے باہم نفاست اور عمدگی کے ساتھ دیدہ زیب تخلیقات کا روپ دے رکھا تھانمائش میں زمینی،ہوائی اور آبی آلودگی سے پیدا کردہ مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ زمینی کٹاﺅ،تیزابی بارش،فیکٹریوں سے خارج ہونیوالے زہریلے مادے اور دیگر عنوانات پر مشتمل فن پارے اور ماڈلز آویزاںکئے گئے تھے نمائش کی فوکل پرسن شعبہ ہذا کی لیکچرار فوزیہ کوکب تھیں جنھوں نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین نے کامیاب نمائش کے انعقاد پر فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی اور طلباءکی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو بیحد سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4