ورچوئل یونیورسٹی کے زیراہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

ورچوئل یونیورسٹی کے زیراہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور قومی احتساب بیوروکے شتراک سے انسدادِبدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میںسمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںنامور کالم نگار٬اوریا مقبول جان٬ پروفیسرڈاکٹرصفدر محمود٬ڈائریکٹر جنرل نیب حسنین احمد٬سینئرجرنلسٹ تاثیرمصطفی اور دیگر نامور شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کےلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے پروفیسر ڈاکٹرصفدر محمودنے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے مایوس ہونے کی بجائے اِس کے خاتمے کےلئے مشترکہ جدوجہدکی ضرورت پرزور دیا سوسائٹی اور معاشرے کے ہر فرد کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اوریا مقبول جان نے کرپشن اور بدعنوانی کو تہذیبوں کی قاتل قراردیااور سود سے پاک نظام کوبدعنوانی سے پاک معاشرے کےلئے ا±مید کی کرن قرار دیاسینئرجرنلسٹ تاثیرمصطفی نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی صحیح معنوں میںعکاسی کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب سے دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا اورکرپشن کی ہرسطح پر حوصلہ شکنی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔بعد ازاں انسدادِبدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے واک بھی کی گئی۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے اساتذہ ‘ طلبہ ‘ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموںنے شرکت کی۔