اسلام کو غالب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،غلام عبا س صدیقی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے مرکزی چیئرمین غلام عباس صدیقی،محمد عدنان ترجمان،محمد عارف،فہیم جاوید نے تحریک کے ماہانہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام غالب ہونے کے لئے آیا ہے اسے کوئی غالب ہونے سے نہیں روک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں انھیں اسلامی فکر کا نظام تعلیم مہیا کرکے اسلام اور پاکستان کاصحیح معنوں میں وفا دار بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں اسلام کے سیاسی نظام خلافت کی بجائے طاغوت کا نظام جمہوریت پڑھا کر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا اگر اسلام کا پولیٹیکل سسٹم پڑھایا جاتا تو قیادت اسلام مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں کی وفادار ہوتی اقتدار کی ہوس نے جمہوری سیاستدانوں کو اندھا کر دیا اب لاشوں کی سیاست ہونا شروع ہوگئی ہے ملک میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کےخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔