فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوئری کروائی جائے، خواجہ عطاالرحمان

فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوئری کروائی جائے، خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا الرحمان نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک کارکن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے احتجاج ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ کی مدد لینے کی بجائے (ن) لیگی کارکنوں کو فرنٹ پر لا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے اور اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے قوم کے سامنے لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدام سے ایسا لگتا ہے کہ ملکی معاملات میں حکومت کی رٹ کمزور پڑتی چلی جا رہی ہے اور حکومت کو اپنی ہی انتظامیہ پر اعتبار نہیں رہا جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اگر حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کرداروں کو قوم کے سامنے لے آتی تو دوبارہ اس قسم کے واقعات نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ جب فائرنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہو گئی ہے تو ان کی گرفتاری بھی انتہائی ضروری ہے۔