حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے،ثمینہ خالد

حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے،ثمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے حکومت دھاندلی کی تحقیقات کروانے کے لئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات بھی شروع کرے ملک کے اندرتشددکی سیاست کارجحان انتہائی خطرناک ہے حکومتی اور پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو رواداری‘برداشت اور تحمل کامظاہرہ کرنا چاہئے ٹکراﺅکی سیاسی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے نقصان کاباعث بن سکتی ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہاکہ دونوں فریقین مصالحت ‘ مفاہمت اور لچک کا مظاہرہ کریں اور اپنی اپنی اناءکو ختم کرکے پیار اور مہبت کی فضاءپیداکریں جمہوری دور حکومت میں تشدد کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل سے ہی فریقین ایک دوسرے کوقائل کرسکتے ہیں۔