آن لائن موضع سدھڑ کے متنازعہ معمالات تاحال نہ ہو سکے ,سینئر ممبر سے نوٹس کی اپیل
لاہور(عامر بٹ سے)تحصیل ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں آنے والے آن لائن موضع سدھڑ کے متنازعہ معاملات جوں کے توں چھوڑ دئیے گئے ،1گھنٹے کا بنیادی کام مہینوں پر ڈال دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ،ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیت پی ایم یو اور بورڈ آ ف ریونیو کے اعلیٰ افسران نے بھی خاموشی اختیار کر لی ،موضع سدھڑ میں رہائش پذیر شہریوں کی کثیر تعداد پنجاب حکومت کی تیار کردہ پروجیکٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے ایک بار پھر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں آنے والے موضع سدھڑ کے کھاتہ نمبر 31مقامی شہریوں کے لئے و بال جان بن گیاقابل ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ حالات میں آن لائن موضع سدھڑ کے انتظامی کنٹرولر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن عبداللہ نیر گنڈا پورموضع سدھڑ کے کھاتہ نمبر 31سے تاحال بے خبر نظر آئے ،موضع سدھڑ کے سینکڑوں رہائشیوں نے 30نومبر کو کمپیوٹر سروس سنٹر کے باہر شدید احتجاج بھی کیااورپروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو کمپیوٹر سروس سنٹر میں درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل آگاہی دی جس کی روزنامہ پاکستان میں یکم دسمبر کو ایک تفصیلی رپورٹ بھی شائع کی گئی تاہم شہریوں کی جانب سے پر امن طریقے سے کیا جانے والا احتجاج پر کسی بھی اعلیٰ افسرنے کان نہ دھرے ہیں ،ریونیو ماہرین نے موضع سدھڑ کے ریکارڈ میں پائے جانے والے متنازعہ پن اور رکاوٹ کا ذمہ دار بورڈ آف ریونیو پنجاب ،پی ایم یو انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کو ٹھہرایا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپوٹر سروس سنٹر میں بیٹھا سٹاف ،اعلی افسران کو نہ تو اس معاملے کی کوئی اطلاع اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے اور نہ ہی عوام الناس کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے حوالے سے افسران بالا کو مطلع کر رہاشہریوںکے مسلسل کئے جانے والے احتجاج کے حوالے سے بھی ریونیو افسران کو بے خبر رکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں میں مقامی علاقہ کے سینکڑوں رہائشیوں نے بھی کمپیوٹر سروس سنٹرز کے سامنے مستقل دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے شہری عامر رشید،شکیل کنڈی،نوید اسلم خان عرف تارے خان،حسیب اسلم خان اورعلی خان نے آگاہی دی ہے کہ اپنی جائیداد کی خریدوفروخت کے حصول کےلئے اب تک ہزاروں روپے کا کرایہ خرچ کر چکے ہیں اب ہم بھی اپنا حق سڑکوں پر لیں گے،شہری محمد جمیل ،محمد یاسر اور کامران زیدی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں کے ٹوکن بیعانے ضائع ہو رہے ہیں ریونیو سٹاف خالی چکر بازی اور سروس سنٹر انتظامیہ کی ٹال مٹول نے شہریوں شدید زہنی کوفت سے دوچار کر رکھا ہے مو ہماری ایک ابار پھر سینئر ممبر بورڈآف ریونیوپنجاب ندیم اشرف ،ڈی سی او لاہور اسسٹنٹ کمشنر ،ماڈل ٹاﺅن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔