پیپلز پارٹی اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں ہونے دیگی،زاہد ذوالفقار خان

پیپلز پارٹی اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں ہونے دیگی،زاہد ذوالفقار خان

لاہور (پ ر )پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں ہونے دے گی دونوں فریقین تحمل سے کام لیں پیپلزپارٹی ملک میں مرنے مارنے یا جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھنے دے گی ، ملک میں خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنے والوں کو خون کی ہولی نہیں کھیلنے دے گی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کو عوام کی حالت پر ترس کھانا چاہئے عوام پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں پیپلزپارٹی کسی بھی پارٹی کے ساتھ تشدد کی مذمت کرتی ہے موجودہ حکومت درگزر کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر وتحمل سے کام لے تحریک انصاف کے کارکن کی شہادت قابل مذمت ہے پیپلزپارٹی مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے تحریک انصاف کے احتجاج کرنے کے جمہوری حق کو نہیں روکنا چاہئے اور عوام کی پریشانی کو مزید نہیں بڑھانا چاہئے اگر عوام کا کاروبار زندگی معطل ہوجائے گا تو عوام کا کیا حشر ہوگا عوام کہاں سے روزی روٹی کمائے گی موجودہ حکومت کی رٹ کمزور ہو رہی ہے حکومت اپنے اداروں کو کنٹرول کرے

مزید : میٹروپولیٹن 4