امرسد ھو سب ڈویژن لیسکو میں نئے ایس ڈی او انجینئر سرا ج الدین نے چارج سنبھال لیا
لاہور(کامرس رپورٹر)امرسد ھو سب ڈویژن لیسکو میں نئے ایس ڈی او انجینئر سرا ج الدین نے چارج سنبھال لیا جبکہ انکے پیش رو رانا علیم کو ففتھ سر کل میں اٹیچ کر دیا گیا انجینئر سراج الدین صوبائی دارالحکومت میں متعدد سب ڈویژنوں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔محکمے کے فرض شناش اور ایماندار افسروں میںان کا شمار ہو تا ہے ۔انجینئر سراج الدین نے چارج سنبھالتے ہی پہلی میٹنگ میں لائن لاسزکو بہتر اور اووربلنگ کو کنٹرول کر نے کے اہل کاروں کو سخت احکامات جاری کئے ۔