آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کو آزادی تقریر و تحریر کا حق حاصل ہے، امتیاز رشید
لاہور (پ ر)عبد الرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی ،منظور علی بھٹی صدر تحریک استحکام پاکستان امتیاز رشید قریشی ،سرور تاج ملک غلام فرید کھوکھر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کاسمو پولیٹن کلب یاور مقبول ، چودھری محبوب صدیق گجر ایڈووکیٹ ،میاں شوکت علی ایڈووکیٹ چودھری امجد یلی ملہی ایڈووکیٹ ،چودھری محبوب احمد ایڈووکیٹ شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ سرفراز لطیف ایڈووکیٹ اشرف سلطان کمہ ایڈووکیٹ اور متعدد وکلاءنے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری آزادی تقریر و تحریر کا حق حاصل ہے دکانداروں کو اپنی دکانیں بند کرنے اور کھولنے کا حق ہے فیصل آباد کے کاروباری حضرات نے اپنی آزاد مرضی سے گزشتہ روز اپنی دکانیں بند کیں لیکن رانا ثناءاللہ نے اپنے لوگوں کوبھیج کر زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی ۔ ایک معصوم شہری حق نواز کو فائرنگ کے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ پاکستان کے موجودہ حکمران لاہور ، اسلام آباد اور فیصل آباد میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں اس لئے فی الفور مستعفیٰ ہو جائیں ۔