مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 4ملزمان اشتہاری قرار

مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 4ملزمان اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 4ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت تھانہ ستوکتلہ میں درج مقدمہ نمبر621/10 بجرم9-Bمیں ملزم محمد منیر، تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمہ نمبر572/13بجرم 9-Bمیں ملزم عباس حسین بوبی،تھانہ نواں کوٹ میں ملزم صابر مسیح کے خلاف جرم 564-Aکے تحت جبکہ تھانہ غازی آباد میں خاتون کے خلاف جرم 9-Bکے مقدمات درج ہیں ،مذکورہ مقدمات میں ملزمان متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے جس پر گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت کے بعد تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔