سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں الیکشن کمیشن نے مذکورہ سابق ایم پی اے کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا ہے ،مذکورہ کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔