،عمران کا پلان سی ملک میں انارکی پھیلاناہے،عاصم شفیق بٹ

،عمران کا پلان سی ملک میں انارکی پھیلاناہے،عاصم شفیق بٹ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماءعاصم شفیق بٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تمام تر حالات کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو کچھ بھی ہوا پی ٹی آئی چیئرمین کی وجہ سے ہوا۔ حکومت آگ پر تیل ڈالنے سے گریز کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پلان سی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ عمران خان شعلے نہ بھڑکائیں ورنہ یہ ان کے اپنے دامن تک بھی پہنچ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار جتھے بچوں کو اسکولوں سے زبردستی نکالتے رہے کھلی دکانوں پر بھی حملے کئے گئے۔ نوجوان کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ لوگ عمران خان کے طرز سیاست کو دیکھ رہے ہیں وہ عدالتوں کو تسلیم نہیں کرتے لیکن وہاں سے بھی انہیں انصاف ملا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4