ہمیش خان وغیرہ کے خلاف پنجاب بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی

ہمیش خان وغیرہ کے خلاف پنجاب بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت10دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا ۔ احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث یوسف منج کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22دسمبر تک توسیع کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دا ئرکر دیں ۔احتساب عدالت نے سابق ڈی سی او ننکانہ رفیق احمد اعوان کے خلاف دائر ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے کی جانے والی حتمی بحث قلمبند کی ۔