محکمہ ٹرانسپورٹ کی پالیسی از سر نو ترتیب دی جائے
لاہور( اسد اقبال )صو بائی دارالحکو مت میںمال برداری کے نظام میں بہتری اور در پیش مسائل کے حل کے لیے گڈزٹرانسپورٹرز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی پالیسی از سر نو تر تیب دینے کا مطا لبہ کر دیا ہے جس کے لیے مر کزی قیا دت نے اجلا س طلب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلا حا ت لا نے کے لیے مراسلہ تیار کر لیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بہتر ی کے لیے ٹرانسپورٹروں اور محکمہ کے افسران پر مشتمل کمیٹی بھی بنا ئی جائے گی جس سے حکومتی ریو نیو میں بھی اضا فہ ممکن ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں جہاں پبلک ٹرانسپور ٹ کا برا حال ہے وہیں ما ل برداری کے استعمال میں لائی جانے والی گاڑ یا ں اور ٹرانسپورٹ مالکان بھی کئی ایک مسائل سے دو چار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹرانسپور ٹر ز رہنماﺅ ں کے اجلا س میں فیصلہ کیا گیاہے کہ لاہور میں فارورڈنگ ایجنسیو ں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے میں کئی ایک مسا ئل کا سا منا ہے جس میں اہم مسئلہ ٹر ک اسٹینڈ ز کا قیام نہ ہو نا ،شہر سے باہر گاڑیو ں پر ڈکیتی کی وارداتیں ،ٹر یفک پو لیس کی جانب سے چا لا نو ں کی بلا جواز بھر مار سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر سے سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر نا شا مل ہیں ۔جس کے لیے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے قواعد و ضوابط کو از سر نو تر تیب دینا اور ان پر عملدارآ مد کروانا ہے جس کے لیے محکمہ کے تعاون کے ساتھ ٹرانسپورٹرز اور محکمہ کے افسران پر مشتمل ڈسٹر کٹ کی سطح پر ٹرانسپورٹ ایڈ وائز ری کمیٹیا ں بنا ئی جائیں ۔ جہاں پر ماہا نہ میٹنگز کا سلسلہ جاری ہو نا چاہیے تاکہ محکمہ کے ساتھ لائیز ن ہو نے سے مسائل کا فوری حل نکا لا جائے۔ اور اس اقدام سے حکو متی ریو نیو میں اضا فہ بھی ممکن ہے جس کے لیے میکنز م بنا نے کی ضرورت ہے ۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل سے رابطہ کر نے پر انھو ں نے پاکستان کو بتا یا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پرانی پا لیسی پر عمل پیرا ہے تاہم ٹرانسپورٹرو ں کے مسائل وقت کے ساتھ سا تھ بڑ ھ رہے ہیں ۔جس میں اصلا حات کی ضرورت ہے انھو ں نے بتا یا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور ٹرانسپورٹروں کے ما بین فقدان کو ختم کر نا ہو گا ۔ اور اس سلسلہ میں محکمہ کے ساتھ لائیز ن بنانے کی ضرورت ہے ۔طارق نبیل نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کا سب سے اہم مسئلہ ٹرک اسٹینڈز کا نہ ہو نا ہے جس کے لیے مراسلہ میں محکمہ سے پنجاب بھرکے شہروں میں ٹر ک اڈووں کے قیا م کے لیے اقدامات اٹھا نے پر زور دیا گیا ۔