بس اڈوں پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

بس اڈوں پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کوبس اڈوں پر کرایہ نامہ چیک کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو کہا کہ اوور چاجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اورٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نئے کرایہ ناموں کو آویزاں کروانے کے ساتھ ساتھ اس کا اطلاق بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔    ڈی سی او لاہور کی ہدایت کے بعد تما م ایڈمنسٹریٹرز نے اپنے اپنے ٹا ؤن میں مو جود بس اڈوں کو چیک کیا اور نئی مقرر کر دہ کرایہ نا مہ کی کا پی نما یاں جگہوں پر آویزاں کروائیں۔انہوں نے مختلف گاڑیوں کو بھی چیک کیا اور مسافروں سے ٹرانسپورٹروں کی طرف سے وصول کیے گئے کرایہ کے با رے میں دریا فت کیا۔